سعودی عرب کے بادشاہ کو ماہ رمضان میں ہی خلیجی بحران دور کرلینا چاہیے : اردوغان

انقرہ:کی کے صدر طیب اردوغان نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے ختم ہونے سے پہلے خلیجی بحران حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ پرتگال کے سرکاری ریڈیو آر ٹی پی کو آج دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا مسلم ممالک کو اپنے ساتھی مسلم ملک پر پابندی نہیں لگانی چاہئے۔ انہوں نے کہا ”ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے رمضان کے مقدس مہینے ختم ہونے سے پہلے حل کر لیا جائے۔
سعودی عرب کے بادشاہ اس سلسلے میں اہم قدم اٹھا سکتے ہیں“۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ جون کو سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت سات ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لئے تھے۔ ان ممالک نے قطر پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور رقم مہیا کرانے کا الزام لگا کر سفارتی اور اقتصادی تعلقات توڑ لئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king should resolve gulf rift during ramadan says erdogan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply