سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عمران خان کو مبارکباد دی

اسلام آباد:خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے 25جولائی کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی شاندار کامیابی پر پارٹی چیرمین عمران خان کو مبارک باد دی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پارلیمانی انتخابات میں عمران خان کو ، جو 18اگست کو پاکستان کے21ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے رہے ہیں،ان کی پارٹی کی کامیابی پر پیغام تہبنیت ارسال کیا۔پولنگ کے بعد 27جولائی کو سعودی عرب کے سفیر متعین پاکستان عمران خان سے ملاقات کرنے والے پہلے سفیر تھے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کے خطاب فتح کو جس میں انہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی،زبردست سراہا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king salman congratulates imran khan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply