مغربی ایشیا کی صورت حال پرشاہ سلمان کی ٹرمپ سے ٹیلی فونی گفتگو

واشنگٹن: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو فون کیا اور ان سے مغربی ایشیا میں سکیورٹی سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی۔دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ اسٹریٹجک تعلقات میں گہرائی اور انہیں سعودیوں اور امریکیوں کے وسیع تر مفاد میں مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وہائٹ ہاو¿س کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے اتفاق کیا کہ شاہ سلمان آئندہ سال کے اوائل میں امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بات چیت میں مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور خوشحالی سمیت مشترکہ مفادات کی ترجیحات کو بڑھانے کے لئے دونوں رہنماو¿ں نے ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king salman calls us president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply