سعودی عرب جنگ زدہ یمن میں بیرونی مداخلت نہیں ہونے دے گا: شاہ سلمان

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب جنگ زدہ ملک یمن میں بیرونی مداخلت نہ ہونے دینے کا عزم کیے ہے۔
شاہ سلمان نے مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مملکت کے علاقائی حریف ایران کا خاص طور پر نام تو نہیں لیالیکن سعودی حکام ہمیشہ سے ایران اور شیعہ انتہا پسند گروہ حزب اللہ پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ یمن میں باغیوں کی مدد کر رہے ہیں ۔شاہ سلمان نے کہاکہ ان کا ملک یمن میں کسی بھی ملک یا فریق کی ر اہداری یا اڈہ نہیں بننے دے گا جس سے کہ مملکت کے استحکام یا سلامتی کوخطرہ درپیش ہو جائے۔
مارچ 2015سے خود سعودی عرب شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے والے اتحاد کی قیادت کر رہا ہے اور صدر عابد ربو منصور ہادی کی حمایت میں مقامی فورسز کو دیگر نوعیت کی مدد بہم پہنچا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king rejects interference in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply