سعودی فرمانروا شاہ سلمان تاریخی دورہ روس پر ماسکو پہنچے

ماسکو: خادم حرمین شریفین و فرمانروا ئے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعودنے اس وقت سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات ایک نیا موڑ دے دیا جب وہ گذشتہ روز روس کے چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان پہلے سعودی فرمانروا ہیں جس نے کم و بیش ایک صدی قدیم سفارتی تعلقات میںروس کا دورہ کیا ہے۔ان کے اس دورے کےحوالے سے سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان نے عالمی سیاست میں ایک اہم تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
شاہ سلمان چار روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر سعودی فرمانروا چار دن کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ جہاں دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان میں دفاعی تعاون کے سمجھوتوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا: خود مختاری اور دوستانہ روابط کے اصولوں پر دونوں ممالک آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور خطے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کی خاطر سعودی شاہ روس کے دورے پر ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا: دو طرفہ تجارت، توانائی، زراعت، اقتصاد اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر ، وزیر تجارت ماجد القصابی اور وزیر توانائی خالد الفالح بھی سعودی فرمانروا کے ہمراہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king arrives in moscow on historic 1st visit to russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply