ریاض کانفرنس میں تقریر کا موقع نہ دینے پر شاہ سلمان کی نواز شریف سے معذرت

ریاض: خادن حرمین شریفین و سربراہ مملکت سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے گذشتہ دنوں ریاض میں امریکہ۔عرب۔اسلامی سربراہ اجلاس میں تقریر کا موقع نہ دینے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور30دیگر عالمی رہنماو¿ں سے معذرت کر لی۔خارجہ ترجمان نفیسزکریا نے کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہ وقت کی تنگی کے باعث اجلاس سے خطاب نہیں کر سکے۔
نواز شریف اجلاس میں شرکت کے لیے تقریر کی مکمل تیاری کر کے 21مئی کو سعودی عرب پہنچ گئے تھے جہاں ریاض کے گورنر شہزادہ بن بندر بن عبد العزیز آل سعود نے ان کا استقبال کیا تھا۔زکریا نے ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے والے ہندوستانی فوجی افسر کو اعزاز سے سرفراز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ انسانیت کی توہین اور ایک جرم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi king apologises to nawaz other leaders for snub at us arab islamic summit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply