سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے لئے 100 ارب ریال مختص کردیے

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودنے آج بدھ کے روز ملکی خزانے سے 100 ارب ریال (26.67 بلین ڈالر) عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے لئے مختص کرنے کو منظوری دے دی۔
یہ اطلاع سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سرکاری کے حوالے سے ایک بیان میں دی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، بالخصوص مقامی منڈیوں میں مواقع پیدا کرنے کے لئے کیا جائے گا، جس سے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تاہم، بیان میں اس سرمایہ کاری کے وقت اور تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔

Title: saudi king allocates 100 billion riyals from reserves to public investment fund | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply