سعودی عرب میں گرفتار 16دہشت گردوں میں13پاکستانی ہیں: سعودی وزارت داخلہ

ریاض:سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مرکز برائے تحقیقات و اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر میجر جنرل باسم نے بتایا کہ جدہ کے الحرزات علاقہ میں دہشت گرد گروپ کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ نے اس ضمن میں ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ان گرفتار شدگان میں تین سعودی اور 13پاکستانی ہیں۔ دیں اثنا ان دو خود کش بمباروں کی بھی شناخت کر لی گئی ہے جنہون نے سنیچر کے روز الحزرات میں پولس کارروائی کے دوران خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔
ان میں سے ایک نادی مرزوق عنزی کو غیر ملکی انتہا پسندوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں 2004میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن2006میں اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

Title: saudi interior ministry reveals identities of jeddah suicide bombers | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply