سعودی عرب میں عید پر 23روز کی تعطیل کے اعلان سے سرکاری ملازمین میںخوشی کی لہر

ریاض:سعودی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے عید پر 23 دن کی چھٹیوں کے اعلان نے جہاں ایک طرف سرکاری ملازمین کو خوشی سے بے قابو کر دیا وہیں نجی زمرے کے ملازمین بہت زیادہ حیران ومایوس ہوئے اور انہیں ایسالگا کہ ان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے سعودی سرکاری ملازمین کیلئے عید کے لیے 16جون تا یکم جولائی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔
لیکن بدھ کے روز ایک دوسرا اعلان کر کے اس میںایک ہفتہ کی اور توسیع کر دی گئی جس سے سعودی عرب کے 30 لاکھ سرکاری ملازمین مسلسل 23 دن کی چھٹیاں منا سکیں گے۔عام طور پر سعودی عرب میں رمضان کے مہینے کا آخری عشرہ اور اور عید کے بعد کے چند دن چھٹیاں ہوتی ہیں تاہم اس بار اس میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق سعودی سرکاری ملازمین کی چھٹیاں 16 جون سے شروع ہوچکی ہیں اور یہ چھٹیاں 9 جولائی تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب سعودی عرب کے اس اقدام پر بعض شہریوں نے تنقید بھی کی ہے۔ ایک سعودی شہری نے حکومت کے اس اقدام پر ٹوئیٹ کی ہے کہ سعودی حکومت کے فرمان میں نجی شعبے کو ہمیشہ کیوں نظر انداز کردیا جاتا ہے جیسے ہم اس ملک کے شہری ہی نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi government employees happy over very long vacation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply