سعودی عرب نے اسرائیل جانے والے ایرانڈیا کے طیاروںکو اپنی فضائی پٹی استعمال کرنے کی اجازت دے دی؟

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتین یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہندوستان کی ایر لائنز ایر انڈیا کو اجازت دے دی ہے کہ اسرائیل جانے والے اس کے طیارے اس کے اوپر سے گذر سکتے ہیں۔لیکن اس دعوے کی سعودی عرب یا ایرا نڈیا کی جانب سے فوری طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
مسٹر نتین یاہو نے یہ انکشاف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے بعد واشنگٹن میں اسرائیلی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتا اور 70سالہ فضائی پٹی پابندی کو اٹھا لینا اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان منجمد تعلقات کی برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ امریکہ کے ان دونوں اتحادیوں کو خطہ میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ سے یکساں خطرہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: saudi gives air india overflight rights for its israel routes in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply