سعودی عرب صحافی خاشقجی کے قتل کی ہمہ پہلو تحقیقات کرائے گا : وزیر خارجہ الجبیر

جکارتہ : سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانہ میںمعروف صحافی جمال خاشق جی کی موت کی تحقیقات کرائے گا۔

اس ضمن میں انڈونیشیا کے دورے جکارتہ پہنچنے والے سعودی وزیر خارجہ عادل الجوبیر نے کہا کہ ان کا ملک گذشتہ دنوں ترکی میں جمال قاشق جی کے قتل کی تحقیقات کرانے کا پابند ہے۔

انہوں نے جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے تحقیقات کے لیے ماہرتفتیش کاروں کی ایک ٹیم ترکی بھیج دی ہے اور صحافی کے قتل کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خاشقجی گزشتہ ایک برس سے امریکا میں مقیم تھے اور انہیں سعودی عرب کے شاہی خاندان خاص طور پر ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سخت ناقد سمجھا جاتا تھا۔

اگرچہ وہ عالمی شہرت یافتہ نہیں تھے لیکن 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی ذرائع ابلاغکی شہ سرخیاں بن گئےجب وہ قونصل خانے میں داخل ہوئے اور واپس نہیں آئے ۔اور ان کی منگیتر جس سے وہ شادی کرنے والے تھے قونصل خانہ کے مہمان خانے میں ان کا انتظار ہی کرتی رہ گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi foreign minister pledges comprehensive investigation of khashoggi killing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply