یمن سے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر سات میزائل داغے، ایک ہلاک دو زخمی

ریاض:سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن میں حوثی قبائلیوں کی جانب سے اتوار کی شب سعووی عرب میں مختلف اہداف پر داغے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
یمن کی جائز حکومت کی مدد کرنے واے عرب اتحاد نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تین میزائل ریاض کی جانب مارے گئے تھے ،دو جیزان اور یک ایک خمیس مشیاط اور ایک نجران کی جانب داغا گیاتھا۔
سعودی سرکاری نیوز چینل اخباریہ نے اتحاد کے ترجمان کے حوالے سے مزید بتایاکہ میزائل رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر مارا گیا تھا جس میںایک مصری تارک وطن ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔لیکن یہ نہیں تایا گیا کہ یہ جانی نقصان کس مقام پر ہواہے۔
واضح رہے کہ نومبر کے مہینے سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کئی میزائل حملے کر چکی ہے۔حوثیوں نے ایک حملہ 4نومبر کو کنگ خالد انٹرنیشنل ایر پورٹ کو نشانہ بنا کرکیا تھا جسے رائل سعودی فضائی دفاع نظام نے راستے میں روک کر میزائل کو مار گرایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi forces shoot down 7 houthi missiles one expat killed in attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply