سعودی عرب کوخاشقجی کے قاتلوں کوکیفر کردار تک پہنچانے کی دیگر ملکوں سے زیادہ فکر ہے:وزیر خارجہ الجبیر

جدہ : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی حکام کو صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو جلد از جلد تلاش کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی فکر دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔

سعودی صحافی کی موت پر، جنہیں ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں 2اکتوبر کو ہلاک کر دیا گیا تھا، پوری دنیا میں شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے ملزموں کو جلد از جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

الجبیر نے کہا کہ مقتول صحافی کو انصاف بہم پہنچانا سعودی عرب کاپہلا اور سر فہرست مطالبہ ہے اور وہ دوسرے ملکوں سے زیادہ اس امر کا خواہشمند ہے کہ خاشقجی کے قاتلوں کو جلد منظر عام پر لا کر ان کی گردن زدنی کی جائے۔

الشرق الاوسط کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اس لیے اس کیس کی تحقیقات کرنے میں دلچسپی لے رہا ہے کیونکہ مقتول سعودی شہری ہے اور جس کے پاس بھی اس حوالے سے کوئی اطلاع ہو وہ سعودی عدالت کو وہ اطلاع بہم پہنچائے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے خاشقجی کے قتل کے 11مشتبہ لوگوں میں سے پانچ کو سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi fm justice for khashoggi is a saudi demand before it is an international one in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment