سعودی وزیر خارجہ کا یمن میں اقوام متحدہ کے نئے ایلچی سے یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں اقوام متحدہ کے نئے ایلچی برائے یمن مارٹن گرفتھ سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران ان دونوں نے یمن میں سیاسی و انسانی ہمدردی کی صورت حال اور یمنی عوام کو پریشانیوں سے نکالنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں میں سعودی عرب کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب یمنیوں کو راحت بہم پہنچانے کی بین الاقوامی کوششوں کا روح رواں ہے۔28مارچ کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں اقوام متحدہ انسانی ہمدردی امداد میں930ملین ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔بدھ کے روز شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے یمن کے ماریب صوبہ میں اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے عوام کے لیے بنائے گئے11کیمپوں میں 27ہزار ضرورتمند کنبوں کو تازہ گوشت کے9000بیگ تقسیم کیے تھے۔علاوہ ازیں یمنی باشندوں کے علاج معالجہ کے لیے سعودی عرب سے 25ڈاکٹروں پر مشتمل ایک خصوصی میڈیکل ٹیم ماریب گئی تھی۔ تقریباً2ملین یمنی سعودی عرب میں بر سر روزگار ہیں اوریمن میں اپنے بیوی بچوں کو 10ملین ڈالر سے زیادہ رقم یمن بھیجتے ہیں۔یمن کی اقتصادیات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب نے اپنے سینٹرل بینک کو 2بلین ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔سعودی سفیر متعین یمن محمد ال جبیر کے حالیہ بیان کے مطابق مملکت سعودی عرب سے یمن کو تقریباً10.96بلین ڈالر امداد جا چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi fm discusses yemens humanitarian aid needs with new un envoy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply