سعودی عرب میں خاتون وکیلوں کو بھی نئے قانونی اختیارات حاصل

جدہ : سعودی خواتین وکیل کو اس وقت مزید کچھ نئے قانونی اختیارات حاصل ہونے کی راہیں ہموار ہو گئیں جب وزارت انصاف و قانون نے اعلان کیا کہ خواتین وکیل مجاز تصدیق کنندہ کا اجازت نامہ حاصل کر سکتی ہیں جس کے بعد وہ سرکاری تصدیق کنندہ کی کچھ ذمہ داریاں ادا کر نے کی اہل ہو جائیں گی۔
وزارت انصا ف ضروری تقاضے پورے کرنے کے بعد تصدیق کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے باقاعدہ طریقوں کی نوک پلک درست کر رہی ہے۔ایک وکیل ماجد غروب نے کہا کہ اب خواتین وکلاءبھی اپنے مرد ساتھی وکیلوں کی طرح قانونی معاملات دیکھنے کی مجازہوں گی۔
سعودی قانون کے تحت خواتین اور مرد برابر ہیں اور خواتین کو مختلف لائسنس دینا انہیں مردوں کے مساوی درجہ دینا ہی ہے۔
غروب نے مزید کہا کہ اس فیصلہ سے عدلیہ اور قانونی کاموں میںخواتین کے کردار اور حیثیت کچھ اور بڑھانے کا باعث بنے گا۔لائسنس کی متمنی خواتین وکیلوں کو بی اسی عمل سے گذرنا ہوگا جس سے ان کے مرد ساتھی گذرتے ہیں۔

Title: saudi female lawyers win new legal powers | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply