سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 3پاکستانیوں کا سر قلم کر دیا گیا

ریاض:سعودی عرب کے شہر ریاض میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 3 پاکستانی شہریوں کا سر قلم کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی پولیس نے ریاض میں رہنے والے تین پاکستانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں سزائےموت سنائی گئی تھی ۔ سعودی عرب کی جانب سے جن پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے ان کی شناخت محمد عارف ولد محمد عنایت، محمد افضل ولد اصغر علی اور محمد اشرف ولد شفیع محمد کے طور پر کی گئی ہے۔
ان تینوں کو پیٹ میں ہیروئن رکھ کر لانے کا مجرم پایا گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کردینے والوں کی تعداد 26 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال 2015 میں تقریباً 153 افراد پر اسمگلنگ کیس ثابت ہونے پر انکے سر قلم کردیئے گئے۔2016میں سر قلم کیے جانے کا ناہیت درجہ چونکا دینے والا کیس وہ تھا جس میں 2جنوری کو ممتاز شیعہ عالم دیں شیخ نمر النمر کو دیگر46افراد کے ساتھ سزائے موت دی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi executes three pakistani nationals in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply