سعودی حکام نے بغاوت کے ملوث ہونے کے شبہ میںکویت میںترک فوجی اتاشی کو حراست میں لے لیا

دوبئی:سعودی حکام نے صدر رجب طیب اردوغان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے لیے کی گئی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں ترک فوجی اتاشی متعین کویت میخائل غلو کو حراست میں لے لیا۔
ان کی گرفتاری سعودی عرب کے شہر دمام کے ہوائی اڈے پراس وقت عمل میں آئی جب وہ جرمنی جانے کے لیے طیارے میں سوار ہونے ہی والے تھے۔ مملکت سے شائع ہونے والے کثیر الشاعت روزنامہ الشق الاوسط نے غیر ملکی سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکام نے کویت میں ترکی کے فوجی اتاشی کو حراست میں لے رکھا ہے۔

*:سعودی عرب میں عورتوں جیسی آرائش و زیبائش کرنے والے50 نوجوان گرفتار
اور انہیں ترکی کی درخواست پر جرمنی جانے سے روک لیا گیا اورترکی میں ناکام بغاوت سے ان کے مشتبہ تعلق پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔فوجی اتاشی براستہ ایمسٹرڈم جرمنی میں دیوز دورف روانہ ہونے والے تھے۔کویت کے القبص روزنامہ کے مطابق غلو بذریعہ سڑک کویت سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi detains turkish army attache to kuwait for suspected coup involvement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply