حوثیوں کے ایک اور میزائل حملے کو سعودی عرب نے ناکام کر دیا

ریاض : سعودی فضائی نظام نے جمعہ کی صبح نجران کو نشانہ بنا کر مارے گئے میزائل کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔ یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ذریعہ داغے گئے اس میزائل کوسعودی وقت کے مطابق رات باہ بج کر39منٹ پر نجران کی جانب بڑھتے دیکھا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سعودی قیادت والے اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا کرنجران کی جانب میزائل داغا ہے۔

المالکی نے کہا کہتباہ کیے گئے اس میزائل کا ملبہ نجران کے رہائشی علاقے میں گرا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حوثیوں نے اپنے نیوز چینل المصیرہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ نجران کو نشانہ بنا کر بدر اول میزائل مارا گیا تھا ۔

Title: saudi defenses intercept houthi missile fired at najran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply