شہزادہ بن سلمان کو فوربس کی دس طاقتور ترین شخصیات میں شامل کرنا ان کی عالمی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے

جدہ : تجزیہ نگار اور ماہرین نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو، جو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں،فوربس جریدے کی دنیا کی 10طاقتور ترین شخصیات میں شامل کرنے کو بین الاقوامی سطح پر ان کے اثر و رسوخ اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے موثر رول کے اعتراف سے تعبیر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ولیعہد شہزادے کو پہلی بار دنیا کی نہایت با اثر شخصیت قرار نہیں دیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے صدر امینوئل میکرون اور ہندوستان کے وزیہر اعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فوربس کی نہایت طاقتور شخصیات کی فہرست میں8واں مقام حاصل کیاہے۔

32سالہ ولیعہد شہزادہ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والی اس سال کی سب سے کم عمر شخصیت ہے۔فوربس ویب سائٹ کے مطابق کرہ ارض پر7.5بلین افراد ہیں لیکن یہ 75مرد و خواتین ہی دنیا میں سرفہرست ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: saudi crown princes selection among forbes 10 most powerful people in world shows his international stature in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply