سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان 20مارچ کو ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

جدہ: وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 20مارچ کو سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی میزبانی کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ تین ملکی دورے کا جزو ہے۔
وہ امریکہ کا دورہ کرنے سے قبل مارچ کے اوائل میں مصر اور یو کے کا دورہ کر چکے ہیں۔ ولیعہد کے طور پر شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا اتنا طویل غیر ملکی سفر ہے۔

Title: saudi crown prince to meet trump at white house on march 20 | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply