شہزادہ بن سلمان نے علیل فلسطینی صد ر محمود عباس کی عیادت کی

جدہ: ولیعہد شہزادہ و نائب وزیر اعظم محمد بن سلمان نے ،جن کے بارے میں یہ افواہ اڑائی جا رہی تھی کہ وہ21اپریل کو ریاض میں شاہی محل پر فائرنگ کے دوران ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں، بدھ کے روز اسپتال میں داخل فلسطینی صدر محمود عباس کی عیادت کرتے ہوئے دلجوئی کی ۔اس سے قبل منگل کو شام دیر گئے شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی۔

جس میں شاہ سلمان نے فلسطینی صدر سے اپنی بات چیت کے متن سے حکومت کو مطلع کیا۔در اصل ولیعہد شہزادہ بن سلمان کو21اپریل کے بعد سے دیکھا نہیں جا رہا تھا اس لیے یہ افواہ پھیل گئی کہ وہ شہیدہو گئے،علیل ہو گئے یا روپوش ہو گئے؟

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi crown prince reassured of palestinian presidents health in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply