سعودی ولیعہد شہزادہ بن سلمان کا دورہ ہند 19فروری سے


ریاض: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود آئندہ ہفتہ دو روزز کے لیے ہندوستان کے دورے پر آئیں گے۔

جہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ توانائی، تجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت کئی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ شہزادہ سلمان کا یہ پہلا دورہ ہند ہے جو19فروری سے شروع ہو گا۔ شہزادہ سلمان جو وزارتی کونسل کے نائب صدر اور وزیر دفاع بھی ہیں وزیر اعظم نریندر مودی سے باہمی مفادات کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، دفاع اور سلامتی سمیت باہمی مفادات کے مختلف کلیدی شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔نریندر مودی نے اپریل 2016میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔اس دوران دونوں ممالک نے موجودہ اسٹریٹجکپارٹرشپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان2018 میں اپریل تا نومبر23.24 بلین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی ۔اس نے ہندوستان کے خام تیل کی مطلوبہ ضرورت کا 20 فیصد حصہ سپلائی کیاتھا۔شہزادہ بن سلمان اپنے ہند قیام کےدوران صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi crown prince on state visit to india next week in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.