سعودی ولیعہد کی امریکہ مین معروف کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات

جدہ: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بوئنگ،ریتھیون، لاک ہیڈ، مارٹن اور جنرل ڈائنامکس کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کا مقصد مملکت سعودی عرب اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان تجاررتی تعاون اور تکنالوجی کو فروغ دینا نیز مختلف شعبہ حیات میں کیے گئے اقدمات کا جائزہ لینا ہے۔
قبل ازیں شہزادہ سلمان نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور وائٹ ہاؤس میں ان دونوں کی ملاقات کو میڈیا میں بہت زبردست کووریج دیا گیا۔نیو یارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے بدھ کے شمارے مین وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی خبر کو صفحہ اول پر نمایاں طور پر شائع کیا۔ شہزادہ سلمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹرمپ بڑے پرجوش نظر آرہے تھے ۔
اس موقع پر صدر نے امریکی۔سعودی تعلقات کو یہ کہتے ہوئے سراہا کہ شاید یہ تعلقات ہمیشہ سے کہیں زیادہ اچھے ہیں۔ٹرمپ نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔سعودی عرب نہایت دولتمند ملک ہے اور انہیں امید ہے کہ ملازمتیں دے کر اور دنیا میں سب سے زیادہ بہترین فوجی سازو سامان اور اسلحہ کی خریداری کی شکل میں امریکہ کو ااپنی دولت کا کچھ حصہ دینے والے ہیں۔

Title: saudi crown prince meets with heads of major us companies | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply