شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

پیرس: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانس کے وزیر اعظم ایڈورڈفلپ سے پیرس میں ملاقات کی ۔سعودی عرب کے سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کے مطابق شہزادہ بن سلمان نے پیرس کے تاریخی لورے میوزیم میں صدر ایمینوئیل میکرون کے ساتھ ڈنر لیا۔
شہزادہ بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی عرب نے انکشاف کیا کہ فرانس میں8مئی تا 19مئی ہونے والے کینس فلم فیسٹیول میں پہلی بار سعودی عرب کی چھوٹی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
علاوہ ازیں اس فیسٹیول میں ایک سرکاری وفد کو بھی بھیجا جائے گا۔

Title: saudi crown prince meets french pm in paris | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply