سعودی شاہی دربار نے فرمان جاری کر کے ولیعہد شہزادہ سلمان کو ملک کا نگراں شاہ مقرر کر دیا

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے تعطیلات منانے کے لیے بیرون ملک روانہ ہونے کے بعد ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نگراں شاہ کی حیثیت سے ملک کی عنان حکومت سنبھال لی۔
شہزادہ محمد کے والد شاہ سلمان نے شاہی دربار کے توسط سے ایک شاہی فرمان جاری کر کے بیرون ملک تعطیلات گذارنے کی مدت کے دوران عدم موجودگی میں ملکی امور سر انجام دینے اور عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے کی ذمہ داری اپنے بیٹے کو سونپ دی۔
سیاسی حلقوں میں یہ خبریں گردش کر ہی ہیں کہ شاہ سلمان سعودی اقتدار اپنے بیٹے کو ہمہ وقتی منتقل کرنا چاہتے ہیں اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان شدید بیمار ہیں اور علاج کی غرض سے بیرون ملک جا رہے ہیں۔لیکن شاہی دربار کی خبروں کے طابق شاہ سلمان محض تعطیلات گذارنے اور تبدیلی آب و ہوا کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi crown prince in charge as king takes holiday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply