سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان تین روزہ دورہ برطانیہ پر لندن پہنچ گئے

لندن: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود تجارتی ،دفاعی اور سیاسی تعلقات سمیت کئی معاملات پر مشتمل ایک وسیع ایجنڈا لے کر تین روزہ دورہ برطانیہ پر لند ن پہنچ گئے۔
توقع ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد وزیر اعظم تھریسا مئے ، ملکہ اور برطانیہ کے شاہی خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کی برطانیہ آمد کی پہلے ہی سے خوب توقع کی جارہی تھی کیون کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا میڈیا میں زور شور سے چرچا کیا جارہا تھا۔لندن میں جا بجا اور دارالحکومت کی جانب آنے والی تمام بڑی سڑکوں پر ان کے خیرمقدم کے پوسٹر لگائے گئے تھے۔
ایک پوسٹر میں دونوں ملکوں کے جھنڈےدکھائے گئے ہیں جس پر ”یونائیٹڈ کنگڈم“ لکھا ہے ۔ ایک دوسرے جھنڈے میں شہزادہ محمد بن سلمان کو دکھایا گیا ہے او اس کے نیچے تحریر ہے”وہ سعودی عرب میں تبدیلی لارہے ہیں“۔ولیعہد نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات ہیںجو 100سال سے زائد عرصہ سے جاری ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi crown prince begins landmark uk visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply