سعودی عرب میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں15افراد کو سزائے موت

ریاض:سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں15افراد کو منگل کے روز سزائے موت سنادی۔یہ30سعودی شیعوں ،ایک ایرانی اور ایک افغان پر مشتمل ان 32افرادمیں شامل تھے جنہیں ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں2013میں گرفتار کیا گیا تھا اور فروری میں ان پر مقدمہ شروع ہوا تھا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مقدمہ میں شامل دیگر17مشتبہ کا کیا حشر ہوا۔
سعودی عرب کے سرکاری ابلاغی ذرائع کے مطابق جن کو سزائے موت سنائی گئی ہے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے جاسوسی کا ایک جال بچھا رکھا تھا اور وہ ایران کو سعودی فوج کے حوالے سے حساس معلومات دیا کرتے تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو سبوتاژ کرنے، مسلکی منافرت پھیلانے، جاسوسی کے لیے مزید بھرتیاں کرنے اور حکومت مخالف احتجاجات میں حصہ لینے جیسی کارروائیاں کرنے میں لگے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi court sentences 15 people to death for spying for iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply