سعودی عدالت نے دو افراد کو 1200کوڑوں اور پانچ سال قید کی سزاسنائی

مدینہ: سعودی عرب کی ایک عدالت نے سیکورٹی افسروں پر حملہ کرنے کے جرم میں دو افراد کو 1200کوڑوں، پانچ سال کی قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واردات گذشتہ ماہ مقدس شہر مدینہ منورہ میں ہوئی تھی جس سے پورے سعودی عرب میں ہنگامہ بپا ہو گیا تھا۔ نتیجہ میں حکام نے حملہ آور دونوں افراد کو گرفتار کر لیالیکن ان کی قومیت و شہریت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

فوجداری عدالت کے جج ڈاکٹر یاسر البلاوی نے کہا کہ ان دونوں کے خلاف ماہ رمضان میں عید سے عین ایک روز پہلے دو سرکاری ملازمین کو فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے کے بعد دونوں کو 1200درے مارے جانے،پانچ سال کی قید بھگتنے اور جرمانہ ادا کرنے کی سزاکا مستحق قرار دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi court awards 1200 lashes to two men for assaulting security officers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply