شاہ سلمان کو اللہ کے صفاتی ناموں سے تعبیر کرنے والا سعودی کالم نویس ملازمت سے برطرف

منامہ: سعودی عرب میں ایک نہایت غلو سے کام لیتے ہوئے خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شال سلمان بن عبد العزیز کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے کے ساتھ ساتھ انہیں اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ میں سے کچھ ناموں سے تعبیر کرنے والے ایک کالم نگار کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یوں تو سعودی عرب میں عام طور پر ہر کالم نگار اور تجزیہ کار شاہ سلمان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف رہتا ہےلیکن سعودی عرب سے شائع ہونے والے الجزیرہ نامی اخبار میں ایک خوشامدی کالم نگار رمضان الانزی نے تو اس حد تک مبالغہ آرائی سے کام لیاکہ اس نے اپنے مضمون میں شاہ سلمان کو ’حلیم‘ اور ’شدید العقاب‘ لکھ دیا حالانکہ یہ دونوں اللہ تعالی کے صفاتی نام ہیں۔
’حلیم‘ جو کہ اللہ تعالی کے 99 ناموں میں سے ایک ہے، بہت بردبار کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ شدید العقاب کے معنی ہیں ’سخت سزا دینے والا‘ جو کہ قرآن میں سورہ الانفال اور دیگر سورتوں میں اللہ تعالی کی صفت بیان کی گئی ہے۔کالم نگار کے اس انداز تحریر پر سعودی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کالم نگار کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ شاہ سلمان کو جیسے ہی اس کا علم ہوا انہوں نے بھی وزارت اطلاعات کو کالم نگار اور اخبار الجزیرہ کے خلاف قانون کے مطابق انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس طرز تحریر کو ناقابل قبول اور تکلیف دہ قرار دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi columnist fired for overpraising king salman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply