فوجی ٹریننگ کے لیے سعودی عرب کے کیڈٹوں کا دوسرا گروپ ہندوستان روانہ

ریاض: سعودی عرب کے مزید پانچ کیڈٹس نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ( این ڈی اے )میں جنگی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے ہندوستان آرہے ہیں۔نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ہندوستانی مسلح افواج کی مشترکہ سروسز اکیڈمی ہے جہاں تینوں مسلح افواج بری،بحری اور فضائی کیڈٹس مزیدپری کمیشننگ ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے اپنی متعلقہ سروس اکیڈمیوں میں جانے سے پہلے ٹریننگ پاتے ہیں۔

این ڈی اے دنیا کی پہلی ایسی اکیڈمی ہے جہاں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹوں کو تربیت دی جاتی ہے۔کیڈٹوں کو بیچلر آف آرٹس( بی اے) یا بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) کی ڈگری دی جاتی ہے۔

ہندستانی سفارت خانہ واقع سعودی عرب کے ترجمان حفیظ الرحمٰن کے مطابق ہندوستانی سفیر متعین سعودی عرب احمد جاوید نے رائل سعودی بری فوج کے ان پانچ کیڈٹس کو،ں تربیت کے لیے ہندوستان بھیجا جارہا ہے ،خوش آمدید کہا اور ہند روانے کرنے سے پہلے ان سے گفتگو کی۔

جو پانچ کیڈٹس ہندوستان آرہے ہیں ان کے نام شیاع جبار الغامدی، عصام ال قطیبی ، فہد القصنی ،نواف الشہرانی اور یاسر الفرحان ہیں۔سعودی فوجی کیڈٹوںکا یہ دوسرا گروپ ہے جو این ڈی اے میں تربیت حاصل کرنے کے لیے جارہا ہے۔ اس سے قبل پانچ کیڈٹوں کا پہال دستہ پہلے سے ہی انڈین ملٹری انسٹی ٹیوشن میں زیر تربیت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi cadets to undergo training in india in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply