سعودی عرب میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کوجرم قرار دے دیا گیا

ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں خواتین سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کو جرم قرار دینے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر صدارت ہوئے کابینہ کے اجلاس میں اس بل کی حمایت کی گئی اور اب اس بل کے قانون بننے کے لیے شاہی فرمان کی ضرورت ہے۔

اس تجویز کے تحت، جسے پیر کے روز سعودی مجلس شوریٰ نے منظوری دی تھی ،پانچ سال تک کی قید اور3لاکھ ریال جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔یہ قانون بنانے کا مقصد خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کی سرکوبی، خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کو سزا اور ا فراد کی نجی زندگی، وقار اور شخصی آزادی کو تحفظ بہم پہنچانا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi cabinet approves measure criminalizing sexual harassment in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply