اعلیٰ سعودی مذہبی ادارے نے حلب خونریزی کی مذمت کی

دوبئی:سعودی عرب کے اعلیٰ ادارہ شرعیہ نے شام کے شہر حلب میں سرکاری فوجوں کے ہاتھوں شہریوں کی خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔ ادارے نے یہ اپیل اقوام متحدہ کی رپورٹ کے بعد جاری کی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر شام کے مشرقی حلب میں82 عام شہریوں کے مارے جانے کی خبر ملی ہے۔
ادارے سے وابستہ علما نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ جدید تاریخ میں شامی سرکار نے نہایت ظالمانہ اور مذموم حرکت کی ہے۔ حلب کی سڑکے گلی کوچے ا ور تباہ عمارتیں لاشوں سے اٹی پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی سرکار نے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کرکے بے گناہ لوگوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ بین اقوامی برادری ان مجرمانہ حرکتوں کوروکنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے دنیا کے مسلمانوں سے شامی عوام کے تحفظ کے لئے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل قطر حلب کی صورت حال پر غور وخوض کے لیے عرب لیگ کا اجلاس طلب کرنے کو کہہ چکا ہے

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi body condemns criminal massacres in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply