سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مہم میں فوجی افسران کی بھی گرفتاریاں شروع

ریاض: بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی انسداد بد عنوانی مہم کے ایک جزو کے طور پر فوجی افسروں کی بھی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک سینیئر سعودی اہلکار نے بتایا کہ حکام نے بدعنوانی کے الزامات میں ان14ریٹائرڈ افسروں کو گرفتار کیا ہے جو وزارت دفاع میںکام کر چکے تھے اور دور ان ریٹائرڈ افسرں کو حراست میں لیا گیا ہے جونیشنل گارڈز میں بر سر ملازمت تھے۔ان گرفتاریوں میں قابل ذکر شخصیت شہزادہ متعب بن عبداللہ کی ہے جو نیشنل گارڈ کے سربراہ تھے۔
فنانشیل ٹائمز اخبار کے مطابق سعودی حکام گرفتار شدگان سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیل اور ان کامالی گوشوارہ لے رہے ہیں ۔ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ کچھ معاملات میں حکام الزامات واپس لینے کے لیے گرفتار شدگان کی70فیصد املاک قرق کرنا چاہتے ہیں۔

Title: saudi arrests army officers in anti corruption purge in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply