رابطہ عالم اسلام کو سپریم کونسل کے اجلاس میں غیر اسلامی ممالک کے مسلمانوں کی بہبود پر غور و خوض کیا گیا

جدہ: رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کا مکہ میں43واں اجلاس ہوا جس میں مسلم ممالک کے عمائدین و مشائخ نے شرکت کی۔کونسل نے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی و وابستگی کا اظہار کیا اور مملکت کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

اور کہا کہ سعودی عرب کا استحکام اور سلامتی عالم اسلام کی طاقت ہے۔کونسل نے عالم اسلام میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار،اس کی مذہبی اہمیت، عالمی امن و سلامتی کی حمایت کی اس کی تاریخ اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف اس کی جنگ کی ستائش کی۔

کونسل نے کئی امور بشمول فلسطینی کاز، شام اور کمن میں تغیرات، میانمار روہنگیاؤں کے المیہ، القاعدہ اور داعش جیسے انتہاپسند گروپوں کے خلاف جنگ اور مختلف مذہبوں اور ثقافتوں کے ماننے والوں کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

کونسل نے غیر ملم ممالک میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر بھی غور و خوض کیا اور اسلام سے دشمنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پر امن بقائے باہم کی اپیل کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabias stability security a red line for muslim world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply