شہزادہ محمد بن سلمان دورہ امریکہ پر واشنگٹن پہنچ گئے

دوبئی: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود ولیعہد کے طور پر اپنے پہلے سرکاری دورہ امریکہ پر منگل کی صبح واشنگٹن پہنچ گئے۔
شہزادہ کے استقبال کے لیے سعودی عرب کے سفیر متعین امریکہ شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکہ وزارت خارجہ کے سفیر سین اولیر اور کئی اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔شہزادہ کا یہ دورہ ان کے دورہ مصر اور یو کے کے بعد ہو رہا ہے۔ اس دورے کے دوران سعودی عرب اور اس کے دونوں کلیدی حلیفوں کے درمیان کئی سیاسی و اقتصادی معاہدے ہوئے۔
لیکن جہان تک دورہ امریکہکا تعلق ہے تو اس کا خاص مقصد سعودی عرب کے بہت اہم تعلقات کو اور مستحکم کرنا ہے جو کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں قدم رنجہ فرمانے کے بعد پہلے ہی کا فی مستحکم ہوچکے ہیں ۔
سعودی عرب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ روانہ ہو چکے ہیں جہان وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور کئی امریکی شخصیات سے ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے معاملات پرتبادلہ خیال کریں گے۔

Title: saudi arabias crown prince arrives in washington on official visit in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply