مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے برطانیہ کے 4معتمرین کی ہلاکت پر سعودی عرب کا لواحقین سے اظہار تعزیت

ریاض: سعودی عرب کے سفیر متعین یو کے نے مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس ۔تیل ٹینکر میں ٹکر سے 4 برطانو ی معتمرین کی موت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔شہزادہ محمد بن نواف نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میںہماری دعائیں ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ اور ہم خدا سے دست بہ دعا ہیں کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس مین اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔واضح ہو کہ ہفتہ کوایک اندوہناک سانحہ میں برطانیہ کے 4معتمرین اس وقت ہلا ک ہو گئے جب عمرے کے لیے آنے والے برطانوی شہریوں کا ایک گروپ بذریعہ بس مکہ سے مدینہ جا رہا تھا کہ ان کی بس مکہ سے 30میل دور الخلاص گاو¿ں کے قریب ایک تیل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ٹکر ہوتے ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی اور اس نے کوچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ہاشم ٹریول کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بس کا صرف اسٹیل کا ڈھانچہ رہ گیا ہے۔اس بس میں18معتمرین سوار تھے جن میں سے14زخمی ہو گئے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabias ambassador to uk offers condole in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply