سعودی عرب نے ایران جوہری معاہدے سے باہر ہونے کے ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کاخیرمقدم کیا

جدہ:سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے دست بردار ی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ایران پر ان اقتصادی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کی حمایت کرتی ہے جو 2015کے جوہری معاہدے کے بعد معطل ہو گئی تھیں۔

سعودی حکام نے کہا کہ 2015میں ایران اور چین ، فرانس ، روس ،برطانیہ ،امریکہ اور جرمنی پر مشتمل فائیو پلس ون گروپ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی سعودی عرب نے اس بنیاد پر حمایت کی تھی کہ اس معاہدے سے ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے مشرق وسطیٰ میں انسانی تباہی کے اسلحہ کا پھیلاؤ روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

لیکن ایرانی حکومت نے اقتصادی پابندیاں اٹھائے جانے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی اپنی سرگرمیاں خاص طور پر بالسٹک میزائلوں کی تیاری اور خطہ میں دہشت گرد تنظیموں بشمول حز ب اللہ اور حوثی انتہاپسندوں کی ہر طرح سے مدد اور پشت پناہی جاری رکھی۔
حکومت سعودی عرب نے مزید کہا کہ ان انتہاپسند گروپوں نے ایران کے ذریعہ مہیا کیے جانے والے بالسٹک میزائل و دیگر حربی سازو سامان کا سعودی عرب اور یمن میں شہریوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرر دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی جہاز رانی راہداری کو بھی بار بارنشانہ بنانے کے لیے بے دریغ استعمال کیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب ایران کے تئیں صدر ٹرمپ کی اعلان کردہ حکمت عملی کیحمایت کا اعادہ کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایرانی حکومت اور خطہ میں عدم استحکام لانے کی اس کی جارحیت،دہشت گرد گروپوں بالخصوص حزب اللہ اور حوثی قبائلیوں کی اس کی حمایت اور اپنے عوام پر مظالم ڈھانے اور زہریلی گیس و دیگر جارحانہ کارروائیوں سے نصف ملین سے زائد شہریوں کو موت کے منھ میں ڈھکیلنے والی ظالم و جابر اسد حکومت کو اس کی پشت پناہی اور حمایتکے خلاف سخت اورمشترکہ موقف اختیار کرے گی ۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اس صورت حال کی بنیاد پرسعودی عرب بین الاقوامی امن و سلامتی کو ایرانی پالیسیوں سے درپیش خطرات سے نمٹنے والے صدرڈونالڈ ٹرمپ کے مقاصد کی تکمیل کے لیے امریکہ اور بین الاقوامی برادری میں پنے حلیفوں کے ساتھ کام کر نے کا عہد کرتا ہے۔

Title: saudi arabia welcomes us withdrawal from iran nuclear deal | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply