سعودی عرب، مصر،یو اے ای ،بحرین اور یمن نے قطرسے سفارتی تعلقا ت منقطع کر لیے

قاہرہ: سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)،بحرین اور یمن نے اپنے یہاں متعین قطر کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ علاوہ ازیں ان تمام اہم ممالک نے سلامتی کے خدشات کے پیش نظر قطر سے فضائی اور بحری رابطہ بھی منقطع کر لیا۔
دہشت گردی کی حمایت کرنے پر قطر کے خلاف ان ملکوں کے اس اقدام کو خلیج عرب کا اب تک کا بدترین سفارتی بحران قرار دیا جارہا ہے۔ مصر کی وزارت خارجہ کے مطابق مصر نے قطر پر خلیج ممالک میں اخوان المسلمون سمیت دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ قطر کو یمن میں جنگ کر رہے سعودی عرب قیادت والے 41اسلامی ملکی اتحاد سے بھی خارج کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia uae egypt bahrain and yemen cut ties with qatar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply