سعودی عرب اور ترکی شامی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات سبو تاژ کر رہے ہیں: حزب اللہ لیڈر

بیروت: لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی شام میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے شام میں بشار الاسد کی حکومت اور مخالفین کے درمیان چل رہے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ آنے دینے کے لیے اسے درہم برہم کر رہے ہیں۔
لبنانی ٹیلی ویژن چینل المیادین کو ایک انٹرویو میں نصر اللہ نے کہا کہ ایک سیاسی حل نکالنے کے لیے مذاکرات کوناکام بنانے کی کوشش میں ایک سعودی عرب اور دوسرا ترکی ہے۔
اقوام متحدہ کے پرچم تلے حکومت شام اور اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے نام سے پہچانے جانے والی حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور سوئزر لینڈ کے شہر جینوا میں14مارچ سے جاری ہے۔ اس سے قبل مذاکرات جاری رکھنے سے سعودی حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے انکار کرنے پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے امور شام اسٹیفن ڈی مسٹورا نے 3فروری کو مذاکرات کے گذشتہ مرحلہ روکنے کا اعلان کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia turkey disrupting progress in syria talks nasrallah in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply