سعودی عرب شام کو 100ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا

جدہ: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام کے عوام کو پریشانیوں اور مشکلات سے چھٹکارہ دلانے کے لیے انسانی بنیادوں پرشاہ سلمان امداد و ریلیف فنڈ سے 100ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گ۔امداد کے تازہ ترین پیکیج کا یہ اعلان وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے 25اپریل کو بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز میں شام اور خطہ کے مستقبل کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیا۔انہون نے اس امر کی جانب نشاندہی کی کہ مشرقی غوطہ کے دوما شہر میں زہریلی گیس حملے کے بعد ، جس میں درجنوں افراد بشمول خواین و بچے ہلاک ہو گئے تھے،یہ اجلاس بلایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو ایک ایسی حکومت کا سامنا ہے جس کا تعلق ایسی دہشت گردملیشیا سے ہتے جو سمجھتی ہے کہ ظلم و استبداد اور زیادتیوں سے کامیابی مل جائے گی۔اور یہ کہ جنگی جرائم ثمر آور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں پر بمباری ،بھکمری اور محاصرے کی پالیسیوں ،نسلی و طبقاتی صفائی اور شامی شہروں اور قصبوں کی آبادیاتی تبدیلی اور زہریلی گیس کے حملوں سے پوری دنیا ششدر اور صدمہ میں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia to send syrians an additional 100 million of humanitarian aid in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply