ایران نے جوہری پروگرام شروع کیا تو سعودی عرب بھی ایٹمی اسلحہ حاصل کرے گا:وزیر خارجہ عادل الجبیر

لندن: ریاض پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی انتہاپسندوں کے میزائل حملہ کے بعدسعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کی یہ کارروائی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

سی این این سے بات کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ اگر ایران نے جوہری اسلحہ بنایا تو سعودی عرب بھی اپنے ایٹمی ہتھیار تیار کرے گا۔الجبیر نے یہ بات ایران کے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے والے2015کے ایران کے جوہری معاہدے سے باہر ہوجانے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلان کے ایک روز بعد کہی۔

یہ معلوم کیے جانے پر کہ اگر ایران نے اپنی ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھیں تو کیا سعودی عرب خود بم بنائے گاانہوں نے کہا کہ اگر ایران جوہری صلاحیت حاصل کرے گا تو ہم بھی ہر ممکن اقدام کریںگے کہ ہم بھی ایسا کر سکیں۔ الجبیر نے کہا کہ ریاض پر یمن سے حوثی انتہاپسندوں نے جو میزائل داغے تھے وہ ایرانی ساخت کے تھے اور حوثیوں کو مہیا کیے گئے تھے۔

یہ بالستک میزائلوں کے حولاے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف ہے ۔اور اس کے لیے ایرانیوں کو جوابدہ بنانا چاہیے۔الجبیر نے مزید کہا کہ اس کا ہم مناسب وقت پر مناسب جواب دیں گے۔

تاہم ہم ایران کے ساتھ سیدھی جنگ سےہر قیمت پر گریز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔لیکن ایران کا رویہ ایسا جارحانہ ہے کہ شاید یہ ضبط اور کوشش برقرار نہ رہ سکے ۔

اور صبر کا پیمانہ چھلک پڑے۔ واضح ہو کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia to seek nuclear weapon if iran resumes program in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply