شاہ سلمان نے حج کے لیے قطر سے متصل سعودی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا

ریاض: خادمین حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے قطر کی سرحد کھولنے کا حکم جاری کر دیاتاکہ قطر کے لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کر سکیں۔ واضح رہے کہ 5جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارا ت نے یہ کہتے ہوئے قطر سے ہر قسم کے تعلقات منقطع اور اس سے لگتی اپنی سرحدیں بند کری تھیں کہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
قطر کے عازمین حج کے لیے سرحدیں کھولنے کے لیے سعودی شاہ کا یہ فرمان قطر سے بھیجے گئے ایک ایلچی کی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔سعودی عرب کے اس قدام کو خطہ میں جاری بدترین سفارتی بحران کے دور ہونے کی جانب پہلی اہم علامت سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia to open border with qatar to let pilgrims attend hajj in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply