سعودی وزارت دفاع پر حملہ کا داعش کا منصوبہ ناکام ،کئی مشتبہ ملکی و غیر ملکی گرفتار

ریاض:سعودی عرب میں حکام نے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام کے مبینہ خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر پر داعش کے بم حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے متعدد مقامی اور غیرملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو یمنی باشندے اور دو سعودی باشندے شامل ہیں۔ یمنی شہریوں کی شناخت احمد یاسر اور عمار علی کے نام سے ہوئی تاہم سعودی شہریوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم یہ دونوں یمنی شہری مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم د اعش کے رکن ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں یمنی شہری ملک میں جعلی ناموں کے ساتھ مقیم تھے۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد دارالحکومت ریاض میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر بھی چھاپا مارا گیا جہاں انہیں مبینہ طور پر خودکش حملہ کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔واضع رہے کہ ماضی میں داعش نے سعودی عرب میں بم حملے کیے ہیں جن میں سکیورٹی حکام اور شیعہ افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia thwarts isil plot to attack defence ministry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply