سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر حملہ ناکام،خود کش بمبار ہلاک ایک گرفتار

سعودی عرب میں شیعہ مسجد پر حملہ ناکام،خود کش بمبار ہلاک ایک گرفتار
دبئی: (رائٹر) سعودی عرب کے سلامتی دستہ کے اہلکاروں نے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کر کے مشرقی صوبہ قطیف میں ایک شیعہ مسجد پر منصوبہ بند حملے کی کوشش کو ناکام کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور دھماکہ خیز مواد کی صدری پہنے تھا ۔سیکورٹی اہلکاروں نے اس خود کش بمبار کو ہلاک کر کے ایک کو زخمی حالت میں زندہ پکڑ لیا۔ دونوں حملہ آور غیر ملکی ہیں۔
مقامی ٹی وی چینل کے مطابق قطیف کے گاؤں ام الحمام کی مسجد رسول الاعظم پر حملہ ناکام بنانے کے بعد مسجد کے اطراف کے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیر لیا اور مزید دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ۔