11/9 حملوں کا ذمہ دار ٹہر ایاتوامریکہ میں اربوں ڈالر کے امریکی اثاثہ جات فروخت کر دیے جائیں گے: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگرامریکی کانگریس نے کوئی بھی ایسا بل منظور کیا جس میں سعودی عرب کو 11ستمبر2001حملوں میں کسی بھی قسم کا کردارادا کرنے کا ذمہ دار ٹہرایا گیا تو سعودی عرب کھربوں ڈالر کے ا امریکی اثاثہ جات فروخت کر دے گا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعود عرب کے وزیر خارجہ عادل الجوبیر نے گذشتہ ماہ امریکی سیاستدانوں سے کہا تھاکہ قبل اس کے کہ امریکی عدالتیں سعودی عرب کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم جاری کریں سعودی عرب اپنی 750بلین امریکی ڈالر کے امریکی اثاثہ جات کو فروخت کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
یہ بل اس سال کے اوائل میں سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی پہلے ہی منظور کر چکی ہے ۔ اس بل کی رو سے ان غیر ملکی حکومتوں کو، جہاں سے کیے گئے کسی دہشت گردانہ حملہ میں کوئی امریکی ہلاک ہو یا وہ دہشت گرد حملہ امریکی سرزمیں پر انجام دیا گیا ہو ، استثنیٰ یا رعایتوں سے محروم کر دیا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت دہشت گردی سے متاثرہ اور دہشت گردی میں بیوی بچوں سے محروم ہوجانے والوں کے ساتھ ہے ۔خارجہ ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پابند عہد ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia threatens to sell american assets should us congress pass 911 bill in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply