تین سعودی خواتین وسات بچوں کو جہاد کرنے شام جانے سے روک دیاگیا

Saudi Interior Ministry spokesman Maj. Gen. Mansour al-Turki
ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے لبنانی حکومت کے تعاون سے جمعہ کو تین سعودی خواتین اور سات بچوں کو پڑوسی ملک شام میں جاری جنگ میں شامل ہونے کے لیے جانے سے روک دیا۔ یہ قافلہ لبنان کے راستے جارہا تھا
۔تین بہنوں اور ان کے بچوں کو لبنانی حکام نے بیروت میں اس وقت حراست میں لے کر جمعرات کو سعودی عرب واپس بھیج دیا جب ان عورتوں میںسے ایک کے شوہر نے پولس کو مطلع کیا کہ یہ سب جنگ میں حصہ لینے کے لیے شام جا رہی ہیں۔