ٹرمپ نے اپنی کابینہ کو متاثر کن شخصیات سے آراستہ کیا ہے: سعودی وزیر خارجہ

ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اثر انگیز شخصیات کو شامل کیا ہے۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کابینہ میں شامل کیے جانے والے کئی افراد بشمول وزیر دفاع جیمز میٹس ، سی آئی اے سربراہ مائیک پومپو اور ریکس ٹیلرسن کی زبردست تعریف کی۔
الجبیر نے یہاں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین مارک اراولت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام شخصیات نہایت تجربہ کار اور انتہائی حقیقت پسند ہیں اور دنیا اور اس میں امریکہ کے کردار کا بڑا دانشمندانہ نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia sees impressive figures in trump cabinet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply