ملیشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کے بینک کھاتے میں جمع رقم سعودی عرب کا عطیہ تھا: وزیر خارجہ الجبیر

استنبول: ملیشیا کے سرکاری ابلاغی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عالد الجبیر نے کہا ہے کہ ملیشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کے بینک کھاتے میں 681ملین ڈالر کی جو رقم ہے وہ سعودی عرب نے انہیں عطیہ کے طور پر دی تھی۔اس خبر کے بعد کہ نجیب کے ذاتی بینک کھاتے میں جو رقم پائی گئی ہے وہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کے لیے قائم کیے گئے فنڈ 1ملیشیائی ڈیولپمنٹ برہاڈ سے منتقل کی گئی تھی۔
لیکن نجیب شروع سے ہی صفائی دیتے آرہے ہیں کہ یہ رقم 1ملیشیائی ڈیولپمنٹ برہاڈ سے منتقل نہیں کی گئی تھی بلکہ انہیں بطور عطیہ دی گئی تھی ۔الجبیرنے استنبول میں تنظیم اسلامی کانفرنس کے سربراہ اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو عطیہ کے بارے میں علم ہے اور یہ بالکل جائز عطیہ ہے جس کے عوض کسی شے کی توقع نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا وہ اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ ملیشیا کے اٹارنی جنرل اس معاملہ کی مکمل تحقیقا ت کر چکے ہیں اور اس میں انہوں نے کچھ غلط نہیں پایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia says donation to malaysias najib razak was genuine in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply