کناڈا سے سفارتی تنازعہ میں ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں: سعودی وزیر خارجہ الجبیر

ریاض: سعودی عرب نے کہا ے کہ کناڈا کے ساتھ اس کے گہرے ہوتے جارہے سفارتی تنازعہ کے تصفیہ کے لیے ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ کہ کناڈا جانتا ہے کہ اپنی ایک بڑی غلطی کے ازالہ کے لیے اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں ایک نیوز کانفرنس مٰں کہا کہ ثالثی کا کوئی سبب ہی نہیں ہے ۔ایک غلطی کی گئی ہے تو اسے سدھارا بھی جا ناچاہیے ۔الجبیر نے یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ جھگڑا بدترین شکل اختیار کر سکتا ہے کہا کہ مملکت کناڈا کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

لیکن انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔واضح ہو کہ سعودی عرب نے سعودی عرب میں داخل زنداں کیے گئےسماجی کارکنان کو رہا کرنے کے کناڈا کے پیہم مطالبہ کو مملکت کے داخلی معاملات میں ٹانگ اڑانے سے تعبیر کرتے ہوئے اتوار کے روز کناڈا کے سفیر متیعن پاکستان کو ناپسندیدہ شخصیت قرا دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا اور کناڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا تھا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب نے کناڈا میں سعودی حکومت کے خرچ پر چل رہے تعلیمی و طبی پروگراموں کو بھی ختم کرد یا تھااور ہزاروں سعودی طلبا اور مریضوں کو دیگر ممالک بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان سماجی کارکنوں کے خلاف الزامات کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر الجبیر نے کہاکہ جب معاملات عدالت میں آئیں گے تو سب کو خود بخود معلوم ہو جائے گا۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ معاملہ حقوق انسانی کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: saudi arabia rules out mediation in canada spat in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply