ریاض: سعودی عرب نے یمنی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی حمایت کرتے رہنے کا اعادہ کرتے ہوئے عہد کیا کہ شاہ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سیٹر کے توسط سے یمن کو انسانیت کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

خادم حرمین شریفین و فرمانروائے مملکت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر صدارت ہفتہ واری کابینہ اجلاس میں یمن کے باشندوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے بروسلز میں سویڈن حکومت کے اشتراک سے یورپی کمشنر کے زیر اہتمام حالیہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سعودی عرب کے موقف پر روشنی ڈالی گئی۔

سعودی عرب نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ذریعہ کی جارہی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس قسم کی اشتعال دلانے والی کارروائیوں سے راحت کاری کی کوششوں میں مزاحم ہو رہی ہیں اور اس سے یمن کو انسانی بنیادوں پر بہم پہنچائی جانے والی امداد معطل ہو سکتی ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے سعودی پریس ایجنسی کوبتایاکہ کابینہ اجلاس میں گذشتہ ہفتہ میونخ سیکورٹی کانفرنس میں مملکت کے موقف پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس کانفرنس میں سعودی وفد نے امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات پر اپنا موقف پیش کیا۔

اس نے ایران کا معاملہ بھی اٹھایا اور خطہ میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس پر علاقائی و عالمی اقتصادیات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کرنے کا مورد الزام ٹہرایا۔کابینہ کو اپریل میں مشرق وسطیٰ پر ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس کی میزبانی کی تیاریوں کی بابت بھی تفصیل بتائی۔

واضح ہو کہ اپریل میںہونےوالی ا کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *